عمران خان کیخلاف ٹویٹ، عابد شیر علی کو شدید تنقید کا سامنا

Last Updated On 30 May,2018 09:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف انتہائی بھونڈا مذاق کیا ہے جس کی وجہ سے انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی حالیہ ٹویٹ میں وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے اپنے سیاسی مخالف عمران خان کے ساتھ انتہائی بھونڈا مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ

”بریکنگ نیوز: عمران نیازی الیکشن کے بعد چوتھی شادی شیخ رشید سے کریں گے، یہ عمران نیازی کی چوتھی اور شیخ رشید کی پہلی شادی ہو گی، روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے“

اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بنی گالہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، انہوں نے اس کے بعد بھی اپنے مذاق کا سلسلہ جاری رکھا اور لکھا کہ ایک ناانصافی سے پوچھا آج کل سوشل میڈیا پر نظر نہیں آتے؟ کہنے لگا کہ روزہ رکھ کر جھوٹ نہیں بولا جاتا، میں نے کہا کہ تمہارے لیڈر کو استثناء ہے؟