راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوبد باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر علی زادہ نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر علی زادہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان بھی علاقائی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔