'خواجہ حارث کی دستبرداری مقدمہ لٹکانے کی کوشش ہے'

Last Updated On 11 June,2018 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے خواجہ حارث کی دستبرداری مقدمہ لٹکانے کی کوشش ہے، نواز شریف کو ڈیل دی جائے نہ ہی ڈھیل دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاناما اسکینڈل میں کوئی پاکستانی عدالت، میڈیا یا ایجنسی ملوث نہیں تھی، عمران خان نے نیب چیئرمین سے تحقیقات کرنے کا کہا، شریف فیملی کے پاس بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ؟ انہوں نے کہا خواجہ حارث باقی مقدمہ مکمل نہیں کرتے تو نواز شریف کو سرکاری وکیل فراہم کیا جائے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا خواجہ حارث بجلی بحران پر نگران وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، ناصر الملک بتائیں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے، بجلی کوئی بریانی تھی جو ن لیگ شاپر میں ڈال کر ساتھ لے گئی ؟۔