لاہور (دنیا نیوز ) الیکشن میں حصہ لینے کے لئے برطانوی شہریت چھوڑ کر پاکستان جانے والے عاطف چوہدری کو ٹکٹ نہ ملنے پر لندن میں بھی احتجاج ہوا۔
ناراض کھلاڑیوں نے عمران خان سے این اے 127 کا ٹکٹ عاطف چوہدری کو دینے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹ کیلئے جمشید اقبال چیمہ مناسب امیدوار نہیں اس لئے ان کا نام واپس لے کر عاطف چوہدری کو ٹکٹ دیا جائے۔
علاوہ ازیں عاطف چوہدری کے حق میں پاکستان کے ساتھ ساتھ لندن میں بھی مظاہرہ کیا گیا اور پارٹٰی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے انہیں ٹکٹ دیا جائے۔