سندھ اسمبلی کی مدت ختم، اسٹینڈنگ کمیٹیز کے 40 سربراہوں نے گاڑیاں واپس نہ کیں

Last Updated On 29 May,2018 03:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہوئے 12 گھنٹے گزر جائے مگر اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹیز کے 40 چیئرمین حضرات نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیں، سرکاری گاڑیاں آج صبح 9 بجے جمع کروائی جانی تھیں۔

سندھ اسمبلی کی آئنی مدت ختم ہونے کے باوجود اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین اور اراکین اسمبلی نے تاحال اپنی گاڑیاں جمع نہیں کرائیں۔ اسمبلی عملہ انتظار کرتا رہا مگر چیئرمین حضرات نہیں پہنچے۔ چیئرمین اور رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود غلام شاہ، نواب تيمور تالپور، کلثوم چانڈيو سندھ اسمبلی کی گاڑیوں میں گھومتے رہے۔ رخسانہ شاہ ، محمد معين پيرزادہ اور خواجہ اظہار الحسن بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں جبکہ مہيش کمار ملانی، اعجاز شاہ بخاری، سہراب سرکی، اويس قادر شاہ، ساجد جوکھيو، سيما خالد احمد، سيد سردار احمد، اور نصرت سحر عباسی نے بھی گاڑی واپس نہيں کی جبکہ کامران اختر، اور نثار کھوڑو اور دیگر بھی تاحال سندھ اسمبلی کی گاڑيوں ميں گھوم رہے ہیں۔