سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس، اراکین جمہوریت کا راگ الاپتے الوداع

Last Updated On 28 May,2018 09:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے پانچ سال مکمل ہونے پر الوداعی اجلاس میں پانچ سال تک لڑتے جھگڑتے اور ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے والے اراکین آخری روز جمہوریت کا راگ الاپتے ہوئے الوداع ہوئے، فوٹو سیشن بھی کرایا۔ ارکانِ اسمبلی کو بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لعنت والے بیان پر معذرت کر لی، مگر کہہ بھی دیا کہ صوبے توڑنے کی باتیں کرنے والا دشمن۔

اجلاس کے دوران ارکانِ اسمبلی نے اپنے سخت جملوں اور دل آزاری پر معذرت کی اور کہا جو ہوا سیاست کا حصہ تھا، مگر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے جاتے جاتے لقمہ دے دیا، انہوں نے بھی جاتے جاتے معافی تو مانگی مگر کہا کہ معاف کریں نہ کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ارکانِ سندھ اسمبلی نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ سپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے تمام ارکان کو کارکردگی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ سرٹیفیکٹ تقسیم ہوئے تو نصرت سحر عباسی اور شہلا رضا بھی گلے لگ گئیں۔