صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

Last Updated On 27 May,2018 09:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 38 واں اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیرِاعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو پانی کے ذخائر و دستیابی اور صوبوں میں پانی کی تقسیم پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملات حل کرنے کے لئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ تمام صوبوں سے ایک ایک نمائندہ کمیٹی کا رکن ہو گا۔ کمیٹی اپنی سفارشات آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گی۔