فاٹا کا انضمام ، ترمیمی بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

Last Updated On 27 May,2018 01:54 pm

پشاور (دنیا نیوز ) فاٹا کے عوام کیلئے آج کا دن تاریخی دن ہے کیونکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کی ایوان سے منظوری کیلئے 124 میں سے 83 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ بل کی منظوری کیلئے حکومتی ارکان کی جانب سے اپوزیشن اور ہم خیال کارکنوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔