فاٹا کا انضمام: آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ پیش کرنے کی منظوری

Last Updated On 22 May,2018 11:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل مشاورتی ادارے کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی وہی حقوق حاصل ہونگے جو دوسرے صوبوں کو ہوں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں دفاعی صنعتی شعبوں میں بوسنیا سے تعاون، سرمایہ کاری بورڈ اور بزنس فرانس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور اشتر عباس کو بینکنگ کورٹ لاہور چارٹ مقرر کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے صومالیہ کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ کے معاہدے اور ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں تعین کرنے کی منظوری دی۔