اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے، وطن کےدفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں، اپنے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔
وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر بھی گولی چلائی تھی، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے، تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔