پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف اور جماعت اسلامی کی راہیں جدا ہو گئی۔ پانچ سال تک اتحادی رہنے والوں نے پریس کانفرس میں جدائی کا اعلان کیا۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں پانچ سال تک ایک دوسرے کی اتحادی رہیں، دونوں جماعتوں کا اچھا وقت گزار، اب انتہائی خوش اسلوبی سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے صحت مند روایت کی بیناد ڈال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آنے والے دنوں میں ہر فورم پر سپورٹ کریں گئے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے پانچ سالہ رفاقت کو قابلِ تقلید قرار دیا۔