مخدوم سید محمد رضا گیلانی آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Last Updated On 02 May,2018 09:44 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم سید حامد رضا گیلانی کے بیٹے مخدوم سید محمد رضا گیلانی آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے وہ آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مخدوم سید حامد رضا گیلانی 1990 سے 1997 تک سینیٹر اور وفاقی وزیر رہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما واجد علی بخاری نے مخدوم سید محمد رضا گیلانی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔