لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کا بیانیہ بک رہا ہے تو کل لوگ ہمارے جلسے میں نہ آتے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت ہوئے لیکن نواز شریف نے بکنے والوں کیخلاف کیوں نوٹس نہیں لیا؟ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریکِ انصاف اور (ن) لیگ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
اسد عمر نے کہا کہ جلسے میں لاہور کی بہت بڑی تعداد تھی۔ میاں صاحب کی شوگر ملوں میں بھارت اور ہمارے جلسے میں پشاور سے لوگ آئے تو انہیں دکھ ہوا۔ اگر نواز شریف کا بیانیہ بک رہا ہے تو کل لوگ ہمارے جلسے میں نہ آتے۔