ووٹ فروخت کا الزام، پی ٹی آئی اراکین کا چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

Last Updated On 23 April,2018 05:08 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ ڈالنے کے الزام پر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ناراض ارکان نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے اور حقیقت سامنے لانے کیلئے جوڈیشل کمیشن سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔

نوشہرہ میں تحریکِ انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ ڈالنے کا الزام ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس لینے اور جوڈیشل کمیشن سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ناراض ارکان نے پارٹی قیادت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مت ماریں۔ واشنگ پاؤڈر سے نہانے والے ٹھیک اور ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ارکان نے کہا کہ چار سال جنگلا بس کہتے رہے لیکن اب اچانک کیوں بنائی جا رہی ہے۔ جتنے پیسوں میں میٹرو بنائی جا رہی ہے، اتنے میں نیا پشاور بن سکتا ہے۔