اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرویز رشید نے چودھری نثار کے دنیا ٹی وی کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں نواز شریف کیساتھ آنے میں خوش ہوں، ہر مشکل وقت میں اپنے قائد کا ساتھ دوں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:دنیا نیوز پر چودھری نثار کے سنسنی خیز انکشافات
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کارکن کا فرض ہے اپنے قائد کیساتھ چلتا رہے، کارکن قائد کو مشکل میں تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے ؟ جس پر پرویز رشید نے مسکراتے ہوئے کہا اس حکومت نے مجھے نکال دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار کا دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا نوازشریف کی گاڑی سے اترنے والا اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے، نون کا شین بننا قبول ہے لیکن مسلم لیگ ایم اے کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں تھا۔