ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ چیکنگ ٹیم کے ساتھ کوٹلہ ابو الفتح میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر پر چیکنگ کے لئے پہنچے جہاں 3 اے سی اور دیگر بجلی کی چیزیں استعمال ہو رہیں تھی جبکہ بجلی کا میٹر نہیں چل رہا تھا۔
میپکو کی ٹیم کی جانب سے چوری کی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا ہے جبکہ رکن اسمبلی کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں الیکٹریسٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، میپکو حکام کے مطابق استغاثے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدمے کا سامنا کروں گا۔