پاک چین راہداری منصوبہ ترقی کیلئے صدی کا بہترین موقع: احسن اقبال

Last Updated On 07 April,2018 08:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کے لیے صدی کا بہترین موقع ہے، دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی انجنئیرز کے معاملے کو ہوا نہ دی جائے، احسن اقبال اسلام آباد میں سپرنگ فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی انجنئیرز کے معاملے کو ہوا نہ دی جائے، خلیجی ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے بھی جھگڑے ہوتے ہیں، چینی عوام مہمان نواز ہیں، معمولی تلخی کو ایشو نہ بنایا جائے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کیخلاف ہیں، پاکستانی قوم کومذہب کے نام پر تقسیم کرنا اور ختم نبوت کو سیاسی نعرہ بنانا پاکستان کے مفاد میں نہیں، اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کے لیے صدی کا بہترین موقع ہے، دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔