پی ٹی آئی کا عام انتخابات کیلئے آن لائن فارم جاری کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 03 April,2018 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر اگلے بارہ گھنٹے میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کیلئے فارم اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کیلئے آن لائن فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل سے آن لائن فارم دستیاب ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل دوپہر سے تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر ٹکٹ کے لئے آن لائن درخواستوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ تحریکِ انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر اگلے 12 گھنٹے میں فارم اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے لیے درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا زرِ ضمانت لازم جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے درخواست کے لئے پچاس ہزار بطور زرِ ضمانت جمع کرانا ہوں گے۔