پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Last Updated On 03 April,2018 11:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے کپتان سے رابطہ کرلیا، تین ارکان پنجاب اسمبلی اور ایک سابق رکن قومی اسمبلی آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف میں آج اہم ترین شمولیتں ہونے جا رہی ہیں۔ تین ارکان پنجاب اسمبلی آج تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہاب الدین تحریک انصاف میں شمولیت ریں گے۔

آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ بھی آج کپتان کےساتھی بننے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی احمد شاہ کھگہ نے بھی مسلم لیگ ق کو خدا حافظ کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم انور عالم نے کپتان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔