بھارتی بربریت سے انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا، دفتر خارجہ

Last Updated On 01 April,2018 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن 13 نہتے کشمیریوں کی شہادت پر کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے لئے خود ہی منصف اور خود ہی جلاد بنا ہوا ہے۔ بھارتی بربریت سے انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تیرہ افراد شہید نہیں ہوئے، 13 خاندان اجڑ گئے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کے لئے خود ہی منصف خود ہی جلاد بنا ہوا ہے۔ قابض فوج نے تشدد پر پردہ ڈالنے کے لیے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں، کشمیر لہو لہو ہے، انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا ہے۔