نواز شریف ملک کی سیاسی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں:کائرہ

Last Updated On 01 April,2018 12:19 pm

وزیر اعظم پہلے عدلیہ اب سینیٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں، بتائیں چیف جسٹس سے کیا مانگنے گئے تھے :پریس کانفرنس

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملکی سیاست کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے عدلیہ پر حملہ کیا اب چیئرمین سینیٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قوم کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے کیا لینے گئے تھے، انہیں اپنے اس فعل پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔