کسی بھی جارحیت پر بھارت کو طے شدہ مقام پر سبق سکھائیں گے: دفتر خارجہ

Last Updated On 29 March,2018 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفترخارجہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کی طاقت کاغلط اندازہ نہ لگائے، سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھارت کو طے شدہ مقام اور وقت پر سبق سکھائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوم پاکستان کی تقریبات کو دنیا بھر میں پرتپاک انداز سے منایا گیا، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اعتماد میں لیا، سری لنکن صدر کے دورہ میں 3 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے، ایل او سی کی خلاف ورزیاں کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ امریکا نے 7 پاکستانی کمپنیوں کو اینٹی فہرست میں شامل کر لیا، افغانستان کے 75 ڈاکٹرز اور تکنیکی عملے کو پمز میں تربیت دی گئی، افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم جلد کابل کا دورہ کریں گے، ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر ہیں۔