تمام پاکستانی ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن

Last Updated On 21 March,2018 09:27 pm

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار 487 ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں، جن میں 26 مارچ کو انتخابی فہرستوں آویزاں کر دی جائیں گی۔ فہرستوں میں نئے شناختی کارڈ بنوانے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے اٹھارہ سال یا زائد عمر کے تمام پاکستانی اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 27 مارچ کو چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہو گا۔ کمیٹی انتخابی مواد کی تیاری اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملات پر غور کرے گی۔ اجلاس میں پولنگ سٹیشنز، حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں پر نظرِ ثانی اور پولنگ عملے کی تربیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔