کچھ لوگ ہیں جو ملک کو گالی دیتے ہیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

Last Updated On 15 March,2018 03:35 pm

جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بڑے سے بڑے چیلنج کا حل نکال لیتی ہے، پاکستانی اپنی قومیت پر کبھی مٹی نہ آنے دے، پاکستان کی مٹی کی خوشبو اور شان ہی نرالی ہے۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کیساتھ علامہ اقبال کی روح اور کلام کو سمجھنا ضروری ہے، قائد اور اقبال نے تعلیم مغرب سے حاصل کی لیکن ان میں پاکستانیت عیاں تھی،جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتی ان کا کوئی مستقبل نہیں، پاکستان، دنیا کی کئی تہذیبوں، تاریخ کا مسکن اور ربط قائم کرنے والا ملک ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ غیرملکی جنرل نے پوچھا اپنے فوجیوں کو کیا کھلاتے ہیں تو جواب دیا ایمان اور عزم، پاکستان کمال ملک ہے جہاں غریب آدمی کے پاس دو کھجوریں ہوں تو ایک صدقہ کر دیتا ہے۔