چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا معاملہ ختم ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر کے لئے محاذ گرم ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا قائدِ حزب اختلاف لانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان قائدِ حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائدِ حزب اختلاف بنانے پر مشاورت جاری ہے۔ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔
سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف کے عہدے کے حصول کے لئے تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی ہے۔ تحریکِ انصاف نے سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ مرکزی ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا حق ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سینیٹر اعظم سواتی کو دیدیا گیا۔