لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کیخلاف اکسانے رہے ہیں اور پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ مریم نواز جلسوں اور سوشل میڈیا پر عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنا رہی ہیں، پیمرا عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات نہیں کر رہا ۔ سماعت کے دوران لیگی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا یا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز سمیت دیگر مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کی جائے ۔ عدالت نے سیکرٹری پیمرا کو بهی مرکزی درخواست میں فریق بنانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور پیمرا کو نوٹس جاری کر تے ہوئےسماعت 15مارچ تک ملتوی کر دی۔