اسلام آباد: (دنیا نیوز) شریف خاندان کے خلاف چھ ماہ کی مقررہ مدت میں نیب ریفرنسز کی سماعت مکمل کرنے کے معاملے میں جج احتساب عدالت محمد بشیر نے مدت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بدھ کو معاملے کی سماعت کریگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز چھ ماہ میں نمٹانا ممکن نہیں، عدالت پہلے سے دی گئی مدت میں توسیع کے احکامات صادر کرے۔
خیال رہے کہ نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے دی گئی چھ ماہ کی مدت 13 مارچ کو جبکہ جج احتساب عدالت محمد بشیر کی مدتِ ملازمت 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔