اسلام آباد (دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس میں احمد ریاض شیخ اور عدنان خواجہ کی تقرری پر سماعت چار جون تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت عظمیٰ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ تفصیلی سماعت کرنا چاہتے ہیں اس لیے مقدمے کی سماعت چار جون کو ترجیحی بنیاد پر رکھ دیتے ہیں۔ احمد ریاض شیخ کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط عدالت میں پیش ہوئے۔