کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں دفعہ 144 کے تحت نالوں میں کچرا اور ملبہ پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی۔
حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 جنوری سے 23 مارچ 2025 تک ہوگا۔
کمشنر نے نالوں میں کچرا ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، کمشنر نے پولیس کو فوری کارروائی اور شکایات درج کرنے کی ہدایت کی۔