پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے پی کے کے مطابق ضلع نوشہرہ میں 29ماہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی، متاثرہ بچی کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت کے لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، رواں سال کوہاٹ سے 2،ضلع مہمند، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔