اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں انسداد پولیو کے لئے نئے جذبے کے ساتھ کام جاری ہے، 28 اکتوبر تا 3 نومبر تک ملک کے ہر کونے میں پولیو ورکرز ہر دروازے پر دستک دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔