راولپنڈی:(دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں منکی پاکس کے بعد ڈینگی الرٹ کردیا گیا۔
محکمہ صحت رپورٹ کےاعداد وشمار کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 73 کیسز میں لاروا رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں ڈینگی کے 50، اسلام آباد میں 23 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی کےہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار 104 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پانچ زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 45 ڈینگی مریضوں کو مناسب ہدایت کے ساتھ گھر بھجوا دیا گیا ، ڈینگی چیکنگ مہم میں 6 سو 11 گھروں میں لاروا پایا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر 1 ہزار 353 ایف آئی آر درج کی گئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 371عمارتوں کو سیل، 1377 چالان کاٹے گئے اور 44لاکھ 91 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
واضح رہے گذشتہ سال سے اب تک راولپنڈی میں 98 ، اسلام آباد میں 38 کیس رپورٹ ہوئے۔