راولپنڈی :(دنیا نیوز ) راول ڈیم راولپنڈی کو زہریلا پانی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈیم میں آلودگی آخری حدوں کو چھونے لگی، نو ملین گیلن انسانی فضلا ڈیم میں ڈمپ ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں ، موسمی تغیر سے متعلق کمیٹی میں راول ڈیم کا معاملہ کمیٹی نے راول ڈیم کی صورت حال پر کو حکام پر بلایا۔
سینیٹر شیری رحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رپورٹ تھی کہ آبی حیات جی نہیں پا رہے ، یہاں بات ہے انسانوں کی، کمیٹی کی صورت حال یہ ہے کہ لوگ جانیں قربان کر رہے ہیں اورکمیٹی خاموش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے باشندوں کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں ڈیم فلٹریشن سے ٹریٹ شدہ پانی کا نمونہ پیش کیا گیا۔