بہاولپور: (دنیانیوز) پنجاب میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، خسرہ میں مبتلا 7 سالہ بچی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہادیہ شاہد کو خسرہ اور دماغ کے ٹشوز میں سوجن کی وجہ سے 25 مئی کو ہسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خسرہ سے متاثر 27 بچے ہسپتال میں داخل ہیں، خسرہ سے متاثرہ مریضوں میں زیادہ تعداد ایک سال تک کی عمر کے بچوں کی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 216 سے زائد بچے رپورٹ ہوئے ہیں ،صرف ماہ مئی کے دوران 128 بچے خسرہ کا شکار ہوئے۔