اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی، وزیر صحت ندیم جان نے صدر مملکت کو صحت کے شعبے میں اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراء سے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ملک بھر کے 500 بنیادی مراکز صحت کو دوماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا، 500 بنیادی صحت کے مراکز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شعبہ صحت سے متعلق نگران وفاقی وزیر صحت کے وژن اور اصلاحات کو سراہا۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 28, 2023