لاہور: (ویب ڈیسک ) جاپانی لفظ " کایزن " کا مطلب بہتر کے لیے تبدیلی ہے، جاپانی لغات اور جاپان میں روزمرہ استعمال میں اس کا پوشیدہ معنی بہتر کے لیے مسلسل تبدیلی یا بہتری کے لیے تبدیلی کا فلسفہ ہے۔
اس کو اصلاح، ترقی، بہتری، اچھائی، خوشنمائی یا ترقی سمیت کسی بھی بہتری قرار دیا جا سکتا ہے۔ چاہے یہ تبدیلی بڑی ہو یا چھوٹی، مسلسل ہو یاایک مرتبہ ہو، جاپانی ثقافتی تصور کایزن سستی پر قابو پانے کے لیے مؤثر طریقہ ہے، یہ ایک ایسا فلسفہ ہے جو مسلسل بہتری پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور چھوٹی اور اضافی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہ اضافی تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ اہم تبدیلیوں کا باعث بن جاتی ہیں۔
اس نقطہ نظر کو اپنانے سے افراد سستی کے چکر سے آزاد ہو سکتے ہیں اور ایک نتیجہ خیز اور نظم و ضبط والی ذہنیت تیار کر سکتے ہیں۔
سستی کو تسلیم کرنا
سستی پر قابو پانے کا پہلا قدم اپنی سستی کی عادت کو تسلیم کرنا اور اس کے بارے میں جاننا ہے ، کوئی بھی شخص سست طرز عمل، معمولات اور سوچ کے نمونوں کے بارے میں سوچ سکتا ہے تاکہ وہ مخصوص شعبوں کو سمجھ سکے اور جان سکے کہ وہ کہاں سست روی کا شکار ہے۔
"کائیزن" کا تصور حقیقت پسندانہ اہداف کے تعین کی اہمیت پر زور دیتا ہے، بڑے کاموں کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، چھوٹے اہداف پر توجہ مرکوز کرکے کاہلی کے زبردست احساس کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ایک منٹ کا اصول
اس حوالے سے ایک منٹ کا اصول ایک طاقتور تکنیک ہے کیونکہ کوئی شخص اس کام پر جس سے وہ گریز کر رہا ہے پر صرف ایک منٹ صرف کرنے کا عہد کر سکتا ہے۔ اکثر سب سے مشکل حصہ یہ ہوتا ہے کہ کام کو کیسے شروع کیا جائے۔ ایک بار جب کوئی شخص کام شروع کر دیتا ہے تو اسے اس کے ساتھ رہنا اور کام کو مکمل کرنا آسان لگنے لگتا ہے۔
طے شدہ معمول کی تشکیل
ایک مستقل معمول کا قیام سستی پر قابو پانے میں بھرپور مدد کرتا ہے۔ کام، ورزش، آرام اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مخصوص اوقات کا تعین کرنے سے نظام الاوقات ضبط میں آجا تے ہیں ۔ نظام الاوقات کے مطابق زندگی گزارنے سے تاخیر کا رجحان کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس حوالے سے ’’پومودورو‘‘ تکنیک کو وقت کے انتظام کو بہتر بنانے کا سہرا دیا جاتا ہے، اس تکنیک سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
پومودورو تکنیک کاموں کو 25 منٹ کے بلاکس میں تقسیم کرنے کو کہتے ہیں ہر 25 منٹ کے بعد ایک مختصر وقفہ کیا جاتا ہے، اس وقفے کو "پومودوروس" کہا جاتا ہے ، یہ تکنیک توجہ کو برقرار رکھنے اور تھکاوٹ کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔
بصری اشاروں کا استعمال
اہداف اور کاموں کے بصری اشارے مقرر کرنے سے کام کرنے والے شخص میں جوش اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے، یہ مستقل محرک رہ کر کام کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
داخلی احتساب
سستی اکثر خود احتسابی کی ضرورت کو بھی پیدا کر دیتی ہے، تاخیر اور خلفشار کا شکار ہونے کی خواہش کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے خود کو تربیت دے کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، ڈیڈ لائن کا تعین اور کاموں کو ترجیح دینا بھی زیادہ نظم و ضبط اور توجہ کا باعث بن جاتا ہے۔
چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کا جشن
اپنی منزل کی جانب پیش قدمی کرنے پر خود کو منانا اور انعام دینا مثبت رویے کو تقویت دینے میں مدد کرتا ہے، چھوٹی کامیابیوں کا جشن منانا آپ کو سستی کو شکست دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
ترقی کی ذہنیت کواپنانا
جب کوئی شخص ترقی کی ذہنیت کو اپناتا ہے تو سیکھنے اور بہتری پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے، وہ ناکامیوں سے حوصلہ شکنی کے بجائے سیکھتا اور اس ناکامی کو آگے بڑھنے کا ایک موقع سمجھتا ہے، اس خیال کو اپنا کر وہ ذاتی ترقی زندگی بھر جاری رکھتا ہے۔