کراچی : پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

Published On 09 June,2023 10:42 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ  خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔