پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، 34 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
صوبے میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے، مہم کے دوران 34لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کے لیے 14 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کےلئے 22 ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔