اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کم مقدار میں سپرین کا روزانہ استعمال کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم کرسکتا ہے ۔
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سپرین ورم کش دوا ہے اور سابقہ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر مدافعتی نظام کو کچھ وائرل انفیکشن سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔