بلوچستان میں 15 ہزار 3 سو 86 افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Published On 12 March,2021 12:53 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر اب تک صوبے میں 15 ہزار 3 سو 86 افراد میں کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کورونا ویکسین آپریشن سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں ایک سو 71 افراد میں کورونا ویکسین لگائی گئی۔ پہلے مرحلے میں شروع کی جانیوالی ویکسین مہم میں 14 ہزار 9 سو 62 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ دوسری ڈوز 3سو 42 ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

دوسرے مرحلے میں معمر افراد میں 82 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔