پشاور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں، بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔