علی امین گنڈا پور کی گرفتاری، زیر حراست بارے خبریں بے بنیاد قرار

Published On 05 October,2024 08:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لئے جانے کی افوائیں بے بنیاد قرارد ے دی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو نہ ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔

حکومتی ذرائع نے اپیل کی ہے کہ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواؤں سے گریز کیا جائے۔