پاور ڈویژن کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

Published On 05 June,2024 03:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پاور ڈویژن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا۔