عمران خان کیساتھ بیٹھی خاتون کا تعلق بھارت سے نہیں، خبر جعلی ہے

Published On 21 February,2023 12:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر عمران خان کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے اور خاتون کو فوٹو شاپ کی مدد سے عمران خان کے ساتھ بٹھایا گیا ہے جبکہ حقیقت میں یہ تصویر اصلی ہے۔

غیر مستند خبر

اظہر سید نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تجربہ کار سائبر سیل والوں نے بھارتی شادی میں شریک خاتون کو فوٹو شاپ کر کے نوسر باز کے ساتھ بٹھا دیا اور آفیشل پیج سے تصویر شیئر بھی کر دی۔

اس غیر مستند خبر پر مبنی ٹوئٹ کو ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ متعدد صارفین کی جانب سے اسے لائیکس دیے گئے اور ری ٹوئیٹ بھی ملتے رہے۔

مستند خبر

مستند خبر یہ ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام مقصود بی بی ہے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے ہے، یہ تصویر 31 جنوری 2020ء کو وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی گورنمنٹ کے زیر اہتمام ’ احساس کفالت‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں لی گئی تھی۔