لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے طلبہ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ایک نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپن ےایک بیان میں ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
Attention please!
— NUML (@numl_official) September 1, 2022
Fake notification pic.twitter.com/JCRMv03Q8b