لاہور: (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم (انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن) نے بھارت سے تعلق کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، شہرت پر حملے جعلی خبریں ہیں جو بدنیتی پر مبنی مفادات پیش کرتی ہیں۔
We have no ties to India. Reputational attacks are #FakeNews that serve malicious interests. We have been working in many countries for many years, our best letter of introduction is our actions. Whoever you are, we will continue to defend your rights, always and everywhere. pic.twitter.com/EW5a5RCiKx
— International Human Rights Foundation (@Declaracion) August 25, 2022
فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہم کئی سالوں سے کئی ممالک میں کام کر رہے ہیں، ہمارا بہترین خط تعارف ہمارے اعمال ہیں، آپ جو بھی ہیں، ہم آپ کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے، ہمیشہ اور ہر جگہ۔