اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مریم نواز سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے، مریم نواز کے اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے موسمی تبدیلی کے حوالے سے منسوب بیان جعلی ہے۔ مریم نواز شریف کے اپنے مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کا حوالہ دے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2022
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دے۔