ملک میں مونکی وائرس پھیلنے کی خبریں جعلی قرار

Published On 24 May,2022 07:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں مونکی وائرس پھیلنے کی خبریں جعلی نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ادارہ صحت نے لکھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی مونکی پاکس کا کیس نہیں آیا، سوشل میڈیا پر مونکی پاکس کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے مزید لکھا کہ ہیلتھ اتھارٹیز اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے۔