واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کروانے کی خبریں جعلی قرار

Published On 16 February,2022 11:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک واٹس ایپ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل ریلیز ہونے کے بعد سے اشتہارات سے پاک ہے، لیکن کیا اس میں کوئی تبدیلی آنے والی ہے؟

حال ہی میں رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ واٹس ایپ آمدنی پیدا کرنے کے لیے ایپ کے اندر اشتہارات متعارف کروا سکتا ہے۔

یہ خبریں سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ بیٹا انفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کچھ ویب سائٹس یہ اطلاع دے رہی ہیں کہ واٹس ایپ جلد ہی ایپ میں اشتہارات متعارف کروا سکتا ہے، یہ خبریں درست نہیں اور نہ ہی ابھی تک ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔