لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں جعلی قرار دے دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے عامر خان تیسری شادی کا اعلان فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراؤں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’’دنگل‘‘ میں کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ان دونوں کا نام آپس میں جوڑنا عام بات ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح عامر خان خود اپنی شادی اور جس سے وہ شادی کررہے ہیں اس کے بارے میں اعلان کریں گے جس طرح انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ کیونکہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی ان خبروں کو افواہ قرار دیدیا ہے۔